کرسمس پر سکیورٹی :ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او کا دورہ چناب نگر
چناب نگر ،چنیوٹ(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا چناب نگر کا دورہ۔کرسمس کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ۔حفاظتی انتظامات چیک کئے اور سکیورٹی اداروں کو چوکس انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔
گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان سے حفاظتی انتظامات بارے دریافت کیا،اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کرسمس کی تقریبات کے موقع پر پرسکون ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے ،مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں کرسمس کی مبارکباد دی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرنوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے ،علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی محکمہ تعلیم کے افسروں سے میٹنگ ہوئی میٹنگ میں سی ای او ایجوکیشن, ڈی ای اوز, ہیڈ ماسٹرز, پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی دوران میٹنگ سکولوں میں سیکورٹی انتظامات,ٹریفک قوانین,منشیات کیتدارک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔