جھنگ: ٹریفک نظم و ضبط اور شہری سہولت کیلئے اہم اجلاس

جھنگ: ٹریفک نظم و ضبط اور شہری سہولت کیلئے اہم اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ صدارت ٹریفک سٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد دھولکہ بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط، شہری سہولت اور موجودہ سکیورٹی و ٹریفک صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری لازم ہے ، تاہم ہر صورت عام شہری کی عزتِ نفس اور خوش اخلاقی کو مقدم رکھا جائے ۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بدسلوکی یا دل آزاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کے دوران نمایاں اور مثالی خدمات انجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ، جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد دھولکہ کو منظم اور مثالی سپرویژن پر تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔ڈی پی او نے دھند اور کرشنگ سیزن کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ٹریفک حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں