یونین کونسل دفتر کو تالے ، سرکاری کام میں مداخلت، دھمکیاں

یونین کونسل دفتر کو تالے ، سرکاری کام میں مداخلت، دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)یونین کونسل دفتر کو تالے لگا کر سرکاری امور کی انجام دہی میں مداخلت کرنے کے ساتھ اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ سول لائن کے علاقے یونین کونسل نمبر 86 کو ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر تالے لگا کر دفتر کو بند کر دیا گیا اور سرکاری اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ جبکہ دفتر سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں