ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام کرسمس پارٹی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام کرسمس پارٹی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام کرسمس پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں خصوصی طور پر ڈی بی اے صدر سیف الرحمان بھٹی، سینٹر خلیل طاہر سندھو چیئرمین مینارٹیز الائنس پاکستان اکمل بھٹی،ممبر پنجاب بار کو نسل رانا معظم ، ممبر پنجاب بار کونسل قیصر نذیر ساہی اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کرسمس کا کیک کاٹا ،صدر سیف الرحمن بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی اس تقریب میں شامل ہو کر میں دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں انہوں کہا کہ کرسمس امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس موقع پر اپنے دل سے نفرت کو مٹا کر امن کے دیپ جلانے چا ہیں ،خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ کرسمس امن محبت اور پیار کی ایک خوبصورت تصویر ہے جس میں امن کے کئی رنگ موجود ہیں میں کرسمس کے اس خوبصورت موقع پر میں تما م مسیحی برادری اور وکلاء برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں چیئر مین مینارٹیز الائنس اکمل بھٹی نے تقریب میں شامل تمام وکلاء برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں