ٹوبہ: الیکٹرک بس سروس میں غیر معمولی تاخیر، شہری پریشان

ٹوبہ: الیکٹرک بس سروس میں غیر معمولی تاخیر، شہری پریشان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہریوں کی روزمرہ آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی جانے والی الیکٹرک بس سروس غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے ۔

 دو ماہ قبل شہر پہنچنے والی 15 بسیں تاحال عملی طور پر غیر فعال ہیں، کیونکہ چارجنگ پوائنٹس اور بس سٹاپس کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی۔ شہریوں نے انتظامی نااہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بس سروس جلد از جلد شروع کی جائے تاکہ سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں