جھنگ: ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کے مسائل سنے

جھنگ: ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کے مسائل سنے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب ایک احسن اقدام ہے ۔ ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے موجود ہیں اور شہری کسی بھی دفتر میں تشریف لا کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں مکمل دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں