ٹھیکریوالا میں ٹرانسفارمر چوری کی 2 وارداتیں،ملزم پکڑے نہ جا سکے
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا میں چند روز کے دوران ٹرانسفارمر چوری کی 2 وارداتیں، پولیس لاکھوں روپے مالیت کی کوائلز اور دیگر قیمتی اشیاء کا سراغ لگانے میں ناکام۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چک 66 ج۔ب دھاندرہ اضافی آبادی جانی ٹاؤن سے تین روز قبل نامعلوم چور رات گئے ٹرانسفارمر اتار کر اس میں سے قیمتی کوائلز نکال کر لے گئے ۔دریں اثناء گزشتہ رات بلو موڑ کے قریب واقع ایک فیکٹری کا ٹرانسفارمر بھی اتار لیا گیا اور اس میں سے قیمتی کوائلز نکال لی گئیں۔تاہم متعلقہ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے اور اشیاء کی برآمدگی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔