ناجائز اسلحہ برآمد، 2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ،ملزموں کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔