ڈکیتی کی نیت سے چھپا ایک ملزم گرفتار ، 4ساتھی فرار
مبینہ ملزم رحمن کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، 4 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ایک مبینہ ملزم رحمن کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر 4 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پانچوں ملزم ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔