چناب نگر کی متعدد رہائشی آبادیاں سٹریٹ لائٹس سے محروم

چناب نگر کی متعدد رہائشی آبادیاں سٹریٹ لائٹس سے محروم

اندھیرے کے باعث حادثات اور جرائم کا خدشہ، شہریوں کا فوری اقدامات کا مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار)شہر کی متعدد رہائشی آبادیاں سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر آمدورفت نہایت مشکل ہو گئی ، جس سے حادثات کے خدشات میں اضافہ ہوچکا ہے۔اندھیرے کے باعث راہگیروں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو خاص مشکلات کا سامناہے،چوری، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے خدشات بڑھ گئے ۔اہل علاقہ کے مطابق متعدد بار متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا جا چکا تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا ،فوری اقدامات کیلئے نوٹس لیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں