فون کمپنی کے ٹاور سے جنریٹر اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹیلی فون کمپنی کے ٹاور سے جنریٹر اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 193 رب میں نصب کئے گئے ٹیلی فون کمپنی کے ٹاور سے رات کی تاریکی میں ملزمان جنریٹر، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔