حضرت علی ؓ کا اسوہ اپنا کر بحرانوں سے نکلا جاسکتا، آصف رضا
آپ ؓکی سیاست خدمتِ خلق کا عملی نمونہ ہے ، یوم ولادت تقریب سے خطاب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسوہ کو اپنا کر امت بحرانوں سے نکل سکتی ہے ۔آپ ؓکی سیاست خدمتِ خلق اور حق گوئی کا عملی نمونہ ہے ۔امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے آپؓ نے کلیدی کردار ادا کیا۔آپ ؓکے دور خلافت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل تھے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں آصف رضا قادری نے حضرت علی ؓکے یوم ولادت کے سلسلہ میں کیک کٹنگ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرحاجی عبدالرشید، چوہدری نعیم رحمانی، عمر رشید، مولانا شریف، رانا ندیم، حافظ یاسر قادری المدنی،مولانا بہادر رضوی،حافظ اکرام قادری ودیگر بھی موجود تھے ۔