واسا جھنگ کو سیوریج مسائل کے فوری ازالے کی ہدایات

واسا جھنگ کو سیوریج مسائل کے فوری ازالے کی ہدایات

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کے قیام کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں دستیاب سٹاف اور مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سے جاری بیوٹیفکیشن سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واسا جھنگ کو سیوریج مسائل کے فوری ازالے کے لیے کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی پٹرول پمپس مالکان سے میٹنگ کی ۔ انہوں نے الیکٹرک چار جنگ پوائنٹس کے قیام کے حوالے سے ہدایات جاری کیں جبکہ پٹرول پمپ پر پبلک واش رومز کی صفائی و سیفٹی آلات کے حوالے سے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں