جڑانوالہ میں خواتین ٹریفک وارڈنز کا خصوصی سکواڈ تعینات

جڑانوالہ میں خواتین ٹریفک وارڈنز کا خصوصی سکواڈ تعینات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)فیصل آباد کی طرز پر جڑانوالہ میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار فیملیز کی حفاظت کے لیے خواتین ٹریفک وارڈنز پر مشتمل خصوصی سکواڈ تعینات کر دیا ہے ۔

انچارج ٹریفک وارڈن اشتیاق سرگانہ نے بتایا کہ سکواڈ شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر فیملیز کے ہمراہ موٹر سائیکل چلانے والوں میں ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر چالان کیے جائیں گے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں کیونکہ یہ جانوں کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے ۔ شہری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین وارڈنز کی تعیناتی سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بہتر ہوگا اور حادثات میں کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں