قصور:متعدد وارداتیں، ڈاکو لاکھوں کی نقدی، زیورات لے گئے

قصور:متعدد وارداتیں، ڈاکو لاکھوں کی نقدی، زیورات لے گئے

فریاد سے 25 ہزار ، موٹرسائیکل، زیورات،اشفاق سے 5 موبائل فونز چھین لئے

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو¶ں نے لاکھوں روپے ،موبائل فون، زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ پتوکی کے علاقہ لنڈا ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکو¶ں نے فریاد سے 25 ہزار روپے ، موٹرسائیکل، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات ودیگر سامان چھین لیا۔ ملاں والا شوگر ملز سٹی پتوکی کے قریب ڈاکو¶ں نے لاہور کے رہائشی اشفاق سے 5 موبائل فونزاور 50ہزار روپے ، بونیکی موڑ صدر پتوکی کے قریب نذیراحمد سے 42 ہزار روپے ، تین موبائل فون چھین لیے۔ قبرستان چھانگامانگا میں جنازہ پڑھنے والے یاسین کی جیب سے نامعلوم افراد نے 35 ہزار روپے اور موبائل فون نکال لیا۔ جھگیاں آرائیاں والا کنگن پور سے چور حمزہ اسماعیل کی حویلی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کی بھینس، بلوکی چک 30سے چور عادل مسیح کے زیرتعمیر مکان سے پمپ وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔ نیواں تھہ مصطفی آباد سے چور آصف کی دکان سے 19 ہزار روپے اور 1لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں