جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس نوجوانوں کیلئے نعمت : آر پی او
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس فیصل آباد میں کھیلوں کے میدان آباد رکھ کر نوجوان نسل کو صحت مند اور توانا بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
آج کے نوجوانوں کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں صرف کرنے کی ضرورت ہے ، ایسے ادارے ملک و قوم کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کی سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 کے دوران اس کمپلیکس میں آٹھ میگا کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا، جن میں کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ساڑھے پانچ ملین روپے سے زائد کے نقد انعامات، کٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل اور شیخ عماد افضل نے کہا کہ وہ اپنے والد مرحوم شیخ محمد افضل کے وژن ‘‘صحت مند فیصل آباد’’ کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی اس مشن کو پوری لگن سے آگے بڑھاتے رہیں گے ۔