کمشنر کیساتھ سرگودھا چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات
کمشنر کیساتھ سرگودھا چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات تاجروں اور صنعتکار وں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح :شوکت علی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی سے صدر سرگودھا چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری حسن یوسف کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے سرگودھا میں تعیناتی پر کمشنر کا خیرمقدم کیا اور شہر کی موجودہ صورتحال، صنعتی ترقی و تاجر برادری کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سینیئر نائب صدر نثار علی، ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر، تہوار بلال اور سکندر علی شامل تھے ۔ تاجروں نے کاروباری ماحول، بنیادی سہولیات اور صنعتی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔