ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستیں سنیں اور متعلقہ افسران کو مختص کردہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر شہریوں کی سہولت یقینی بنائی گئی ہے اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور بلاوجہ انتظار نہ کروائیں۔شہری بلا جھجک ڈی پی او کے دفتر بھی آ سکتے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو بروقت کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔