زرعی یونیورسٹی جونیئر لیبارٹری سکول میں طعام پروگرام کا آغاز

زرعی یونیورسٹی جونیئر لیبارٹری سکول میں طعام پروگرام کا آغاز

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)چیئر آف نیوٹریشن اینڈ پبلک ہیلتھ، پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے جونیئر لیبارٹری سکول میں ایک ماہ پر مشتمل سکول طعام پروگرام کا آغاز کیا ہے ،

جس کے ذریعے بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت طلبہ کو روزانہ غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا، جو توانائی، پروٹین اور وٹامنز کی متوازن فراہمی کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔پروگرام کی افتتاحی تقریب جونیئر لیبارٹری سکول میں منعقد ہوئی، جس میں پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے مرکزی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عاطف رندھاوا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئر نیوٹریشن اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بینش اسرار، پرنسپل آفیسر لیبارٹری اسکولز ڈاکٹر سیدہ ثمینہ طاہرہ، پرنسپل جونیئر لیبارٹری سکول سحر، اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں