پل نجف کینال روڈ پر تجاوزات، میونسپل کمیٹی ناکام

پل نجف کینال روڈ پر تجاوزات، میونسپل کمیٹی ناکام

اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری اور کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )پل نجف کینال روڈ سمیت مین بازار میں میونسپل کمیٹی تجاوزات کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔احمدپور سیال شہر کے تجارتی مرکز پل نجف چوک کینال روڈ پر مبینہ طور پر محکمہ انہار کی اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی پر درجنوں دکانیں ناجائز قابضین نے تعمیر کر رکھی ہیں اور یہ تجاوزات تاحال برقرار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پل نجف چوک کینال روڈ پر تجاوزات کو ہٹانے میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر فیصل آباد، ڈی سی جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واپس لی جائے ۔اور دکانیں شہریوں کو کرائے پر دی جائیں تاکہ اربوں مالیت کی سرکاری پراپرٹی اور خزانے کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں