ہسپتال کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے :ڈاکٹر راحت کلثوم
بلوچنی (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں، ڈاکٹر راحت کلثوم، ایم ایس 60 بیڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ نے ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا۔
ڈاکٹر راحت کلثوم نے ہسپتال کے تمام وارڈز، ڈسپنسری، ایمرجنسی، لیبارٹری اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے رومز کا وزٹ کیا۔ ایم ایس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپنی تعیناتی کے بعد تمام سٹاف کو وقت مقررہ کی پابندی اور فرائض کی درست انجام دہی کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر راحت کلثوم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر صحت، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، سیکرٹری ہیلتھ اور سی ای او ہیلتھ فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔