ایف ڈی ایف رکنیت سازی یونین کونسل سطح بڑھانے کا فیصلہ

ایف ڈی ایف رکنیت سازی یونین کونسل سطح بڑھانے کا فیصلہ

اجلاس میں شریک کارکنان کی تنظیمی اہداف کے حصول کیلئے تعاون کی یقین دہانی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایف ڈی ایف کے چیئرمین کرنل جاوید مجتبیٰ کی خصوصی ہدایت پر تحصیل صدر ایف ڈی ایف رانا احسان الحق کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی ممبر سازی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف ڈی ایف کی رکنیت سازی کا عمل یونین کونسل کی سطح تک وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کارکنان اور شہری تنظیم کا حصہ بن سکیں۔تحصیل صدر رانا احسان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر سازی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈی ایف اپنے منشور کے مطابق قانون کی بالادستی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔اجلاس میں شریک کارکنان نے تنظیمی اہداف کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں