پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی خوراک ضبط

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی خوراک ضبط

ملتان (لیڈی رپورٹر)بچوں کی خوراک میں جعل سازی کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

جہانیاں کے علاقے 13 والا پھاٹک پر واقع ایک گودام پر انسپکشن کے دوران 320 کلوگرام چاٹ مصالحہ، 50 لیٹر کھلا آئل اور 50کلوگرام جعلی پیکنگ میٹریل ضبط کر لیا گیا جبکہ جعل سازی پر گودام مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران معروف برانڈز کے نام سے تیار کردہ جعلی پاپڑ، مصالحہ جات اور غیر معیاری خوراک برآمد کی۔ گودام میں بڑی مقدار میں کھلا آئل اور جعلی پیکنگ میٹریل بھی موجود تھا جو غیر قانونی طور پر بچوں کی خوراک کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق دوسری کمپنیوں کے نام سے خوراک کی نقلی پیکنگ ایک سنگین خلاف ورزی ہے جو عوامی صحت کے لئے خطرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں