کھیلتا پنجاب پِنک گیمز کے سلسلے میں رگبی اور اتھلیٹکس کے ٹرائلز ،155طالبات منتخب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام کھیلتا پنجاب پِنک گیمز کے سلسلے میں رگبی اور ایتھلیٹکس کے ٹرائلز اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے ، جن میں سرگودھا ڈویژن بھر سے طالبات نے بھرپور شرکت کی تمام تر ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس افیسر روف علی باجوا نے اپنی نگرانی میں کروائے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے بتایا کہ رگبی اور ایتھلیٹکس کے ٹرائلز کے انعقاد کے بعد سرگودھا میں مجموعی طور پر سولہ کھیلوں کے ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ ان تمام ٹرائلز میں تقریباً پانچ سو کے قریب طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے ایک سو پچپن باصلاحیت طالبات کو مختلف کھیلوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔