تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا : رانا سکندر

 تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا : رانا سکندر

صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی:تقریب سے خطاب

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گرلز ایجوکیشن فیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم کی شعبے پر گزشتہ 2 سالوں میں ریکارڈ کام کیا گیا۔ آج پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ اعلٰی تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات نے پنجاب کی تعلیمی صورتحال کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم برگد اور یوتھ ٹیوب کے تحت منعقدہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں ریل سازی کے مقابلوں، تقاریر، کوئز اور دیگر مقابلہ جات میں شامل بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ہر بچی کیلئے ذاتی طور پر کیش پرائز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کا فوکس جدید مہارتوں اور باوقار مستقبل سے جوڑ کر ہر طالبعلم کو آگے بڑھنے کا اعتماد دینا ہے۔ آج سرکاری سکولوں میں طلبا کو سٹیم پروگرام، ہم نصابی سرگرمیوں اور لیڈرشپ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت زیادہ فوکس کئے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں