گجرات :شادیوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
گجرات (نامہ نگار)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م 173ویں فلٹریشن پلانٹ کا شادیوال میں افتتاح کر دیا گیا ۔
حافظ زاہد عباس امام مسجد ذیلداراں نے جوائنٹ سیکرٹری اخلاق شفیع ،جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید کے ہمراہ افتتاح کیا ۔ تقریب میں مولانا رضا مصطفائی خطیب جامع مسجد ذیلداراں، بابر طارق دراجی ایڈووکیٹ ، جواد اشرف صدر بزم فاروقیہ نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر چودھری غلام مصطفی میرکا، بلال پرویز وڑائچ، ارشاد احمد پاؤوالیہ، زاہد حسین جکیانہ، شاہد سلیم وڑائچ، شفیع رحمانی، چودھری محمد عارف میرکا، احسن مانگٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔