BYDنے Sealion 7اور Atto 2 گاڑیاں متعارف کرادیں
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )میگا موٹر کمپنی نے دنیا کی نمبر 1 نیو انرجی وہیکل بنانے والی کمپنی BYD کے اشتراک سے پاکستان میں Atto 2 اور BYD Sealion 7متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
یہ پاکستان میں پائیدار اور کلین موبیلٹی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔ لاہور میں منعقدہ ڈیلرشپ ایونٹ کے دوران متعارف کی جانے والی دونوں گاڑیاں BYD-MMCکے بڑھتے ہوئے NEVپورٹ فولیو کو مزید مضبوط بناتی ہیں، جو پریمیم اور اربن لائف اسٹائل دونوں طرح کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ملک بھر میں دونوں ماڈلز کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ افتتاحی تقریب میں BYDپاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا، ہم اپنے دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بے حد خوش ہیں۔