ایل جی ایچ میں غفلت پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ : فاروق افضل

ایل جی ایچ میں غفلت پر زیرو ٹالرنس  کی پالیسی نافذ : فاروق افضل

لاہور(این این آئی)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دوگھنٹے طویل تفصیلی دورہ کیا۔

 مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے علاوہ، صفائی، سکیورٹی اور انتظامی نظم و ضبط کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر پرنسپل نے واضح کیا کہ محض کاغذات کی حد تک ‘‘سب اچھا’’ کی رپورٹس دینا اب قابل قبول نہیں ہوگا بلکہ ہسپتال کے ہر شعبے میں عملی طور پر مثبت تبدیلیاں نظر آنی چاہئیں۔ کیونکہ ایل جی ایچ میں غفلت پر ‘‘زیرو ٹالرنس’’ کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں