استاد کی مبینہ بدتمیزی کے خلاف طلبا کا پرامن احتجاج

استاد کی مبینہ بدتمیزی کے خلاف طلبا کا پرامن احتجاج

والدین اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نجی تعلیمی ادارے میں پر خوف ماحول کے خاتمے اور بدسلوکی سے پاک تعلیمی ماحول کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)نجی تعلیمی ادارے میں طلبا کی طرف سے اسلامیات کے استاد کے شاگردوں کے ساتھ نازیبا رویے کے خلاف متاثرہ طلبا کی جانب سے بھر پور پرامن احتجاج کیا گیا مبینہ استاد پر طلبا کو اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے ۔مظاہرے کی قیادت متاثرہ طلبا نے کی جن کے ساتھ متاثرہ والدین اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔شرکا نے نجی تعلیمی میں پر خوف ماحول کے خاتمے اور بدسلوکی سے پاک تعلیمی ماحول کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ مبینہ استاد نے دوران تدریس مبینہ طور پر گالی گلوچ، تذلیل پر مبنی رویے اور دھمکیوں کو اپنا شعار بنا لیا ہے جس سے طلبا نہ صرف شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئے بلکہ انکی حساس ذہنی صحت پر غیر معمولی دبا ؤپڑا۔ مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کا رویہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے متصادم ہے ، جو عزت، ہمدردی اور مہربانی کو فروغ دیتا ہے ، بالخصوص خاص طور پر بچوں اور طلبا کے ساتھ اس کی زیادہ تاکید کی گئی ہے ۔احتجاج مکمل طور پر پرامن رہا، طلبا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اورمطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔ شرکا نے کہا کہ ان کا مقصد کسی فرد واحد کی شخصی بدنامی نہیں بلکہ ان معصوم اور مجبور طلبا کی آگاہی اور تحفظ ہے جو مبینہ طور پر خوف کی وجہ خاموش رہنے سے اس مبینہ استحصال کا شکار ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں