عوامی جسٹس پارٹی کے اجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن

عوامی جسٹس پارٹی کے اجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن

مہرغلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ مرکزی صدر، ابرارحسین سیکرٹری جنرل منتخب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی ہدایت پر عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے جنرل اجلاس میں ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن،میں مہرغلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ کومرکزی صدر،رانا محمد سعیدراشدمنج سینئر نائب صدر،چودھری ابرارحسین جٹ سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا-دیگرمنتخب عہدیداروں میں پیرصیاالرحمن سرپرست اعلیٰ،چودھری وسیم ظفرجٹ چیئرمین،میاں محمد سعید ایڈووکیٹ سینئروائس چیئرمین، چودھری حفیظ احمد بھٹی وائس چیئرمین،رانابشات علی نائب صدر،رانامحمدارسلان خان منج ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر کے ایم اعجاز نعیمی فنانس سیکرٹری،چودھری محمد رفیق ڈپٹی فنانس سیکرٹری،عبداللہ مجاہدصدرپنجاب،مہرمحمد فاروق منگن چیف کوارڈینیٹر، رانااعجازسیکرٹری اطلاعات، نبیلہ ظفرایڈووکیٹ صدر خواتیں ونگ،صاحبزادہ محمد صدریوتھ ونگ،صاحبزادہ شمس الزمان سینئر نائب صدر یوتھ ونگ،محمدعمربٹ آ فس سیکرٹری جبکہ علامہ محمد جمیل سلطان مرکزی صدرعلما اوراحمدنواز نائب صدر ہو نگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر مہرغلام مصطفی منگن نے کہا کہ ان کی جماعت میں عوام کوانصاف کی فراہمی ہر سطح پر مشکلات میں مدد اور ملک میں قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کا استحکام ترجیحات میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں