سمندری: پریس کلب اور جرنلسٹس یونین کے عہدیداران کا انتخاب مکمل
سمندری (نمائندہ دنیا) یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب سمندری (رجسٹرڈ) کے سال 2026 کے عہدیداران کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا۔
انتخابات کے نتیجے میں میاں ولید مجید صدر پریس کلب اور اظہر عباس جاوید صدر یونین آف جرنلسٹس منتخب ہوئے ۔صدر مرکزی انجمن تاجران شبیر احمد مہالمی اور ڈاکٹر رانا جاوید ارشاد نے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کیا۔ انتخابات کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مجلس عاملہ رانا محمد جاوید نے کی، جس میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 دسمبر کے فیصلوں کے مطابق معززین شبیر مہالمی اور ڈاکٹر رانا جاوید ارشاد نے نو منتخب صدور اور جنرل سیکرٹریز کی کامیابی کا اعلان کیا۔