وارداتیں:گھروں ، زرعی مقامات سے لاکھوں کا سامان چوری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ محمد یونس کے گھر سے سٹیبلائزر، بریف کیس اور جائے نماز سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرایا گیا۔
اسی طرح زرعی ٹیوب ویل سے سولر پلیٹیں، ٹربائن تاریں، بکریاں اور مکئی کی فصل بھی چوری ہو گئی۔دوسری طرف گشت کے دوران اے ایس آئی مظہر عباس نے اڈہ کسم سر کے قریب ایک شخص کو گرفتار کر کے 25 لٹر دیسی شراب برآمد کی۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔شہریوں نے کہا کہ وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نقصان مزید بڑھے گا۔