ڈی سی کی زیر صدارت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا جائزہ

ڈی سی کی زیر صدارت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا جائزہ

6ٹیمیں تشکیل، 3 روز میں بوائلر کلیئرنس ،فائر سیفٹی کی رپورٹ طلب

 قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عیسیٰ خاں، ڈی آئی او قصورتابندہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنرز، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ڈی او بوائلرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ضلع قصور کی سرکاری اور نجی عمارتوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پتوکی انڈسٹریل زون کی فیکٹریز میں بوائلرز اور فائر سیفٹی انتظامات کو چیک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس مقصد کیلئے 6ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے انہیں 3 روز کے اندر بوائلرز کی کلیئرنس اور فائر سیفٹی سے متعلق کیے گئے انتظامات کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔ پتنگ بازی سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت کی جانب سے دیگر اضلاع کی طرح ضلع قصور میں بھی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر پابندی برقرار ہے ۔ خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی۔ شہری اپنے بچوں کو خونیں کھیل پتنگ بازی سے باز رکھیں تاکہ قانونی چارہ جوئی سے بچ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں