پیرا فورس،میونسپل کارپوریشن عملے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیرا فورس،میونسپل کارپوریشن عملے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیرا فورس،میونسپل کارپوریشن عملے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات ،غیر قانونی شیڈز وغیرہ مسمار کر دئیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی کی ہدایت پر اتوار کے روز پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کی جانب سے اندرون شہر بلاک نمبر2میں پختہ و غیر پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا،آپریشن کی نگرانی سی او ماجد بن احمد اور انفورسمنٹ آفیسر علی عمران نے کی، اس دوران چار دوکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات ،غیر قانونی شیڈز وغیرہ مسمار کر دیئے گئے ، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیرا فورس کے جوان بھی الرٹ رہے اس موقع پر سی او ماجد بن احمد کا کہنا تھا کہ اس بازار میں قبل ازیں دو مرتبہ آتش زدگی کے بڑ ے واقعات پیش آ چکے ہیں ،اور تجاوزات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن متاثر اور نقصان بھی زیادہ ہوا،متعدد مرتبہ آپریشن کئے جا چکے ہیں مگر لوگ پھر سے صورتحال خراب کر دیتے ہیں تاہم بار بار تجاوزات قائم کرنیوالوں کے ساتھ اب آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں