فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، نشہ کے عادی افراد کا بھی چیک اپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر جنرل مریضوں کے ساتھ ساتھ نشہ کے عادی افراد کا بھی چیک اپ کیاگیا ۔
ماہر ڈاکٹر نے مختلف مریضوں کو چیک کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔ اس موقع پر آئے مریضوں نے بتایا کہ ایسے فری میڈیکل کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں ’ہم مہنگے مہنگے ڈاکٹروں کی فیسیں ادا نہیں کر سکتے ۔ نشہ کے عادی افراد کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔