دودھ و دہی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کرگئی
لاہور(آئی این پی)لاہور میں دودھ و دہی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کرگئیں۔ دودھ کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں اسے 210 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح دہی کی قیمت بھی سرکاری طور پر 210 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے اور دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ دودھ اور دہی جیسی روزمرہ ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کیا ہے۔