اسلام آباد میں میراتھن ریس مردوں میں شیر خان ، خواتین میں قازق خاتون بازی لے گئی

 اسلام آباد میں میراتھن ریس مردوں میں شیر خان ، خواتین میں قازق خاتون  بازی لے گئی

ہاف میراتھن مردوں کے مقابلے میں محمد سلیم پہلے ، شہباز مسیح دوسرے ،محمد عرفان تیسرے نمبر پر رہے ہاف میراتھن خواتین کیٹیگری میں سعدیہ مقبول اول،امریکہ کی الزبتھ ہیسے دوم ،سپین کی مارٹا پیڈیلا سوئم رہیں

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں میراتھن ریس کا انعقاد ہوا، ملکی اور غیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت، فل میراتھن مردوں کے مقابلے میں شیر خان نے پہلی اور اسرار خٹک نے دوسری ، سجاد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کیٹیگری میں قازقستان کی سالاتنت سمپینا نے پہلی، اٹلی کی ماریا پیا نے دوسری اور عائشہ مستور بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہاف میراتھن مردوں کے مقابلے میں محمد سلیم پہلے ، شہباز مسیح دوسرے جبکہ محمد عرفان تیسرے نمبر پر رہے۔ ہاف میراتھن خواتین کیٹیگری میں پاکستان کی سعدیہ مقبول پہلے ،امریکہ کی الزبتھ ہیسے دوسرے اور اسپین کی مارٹا پیڈیلا تیسرے نمبر پر رہیں۔ 10کلومیٹر مردوں کے مقابلے میں محمد ریاض پہلے، عتیق الرحمان دوسرے جبکہ عمر زمان تیسرے نمبر پر رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں