نرخ نظر انداز: پھل،سبزی،انڈے،گوشت مہنگے
اوپن مارکیٹ میں جرمانوں کے با وجود مہنگائی کا طوفان برقرار ، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاغذی کار روائیاں، دکانداروں کی من مانیاں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاغذی کار روائیاں ،اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان برقرار، ہزاروں مقامات پر چھاپوں کے باوجود مصنوعی مہنگائی جاری ،جرمانوں کے باوجود مہنگائی پر قابو نہ پایا جاسکا۔ سبزی منڈیوں اور پرچون مارکیٹ میں 52اقسام کی سبزیوں ،مصالحوں اور37 پھلوں کے سرکاری نرخ نامے مسلسل جاری کئے جا رہے ہیں لیکن اشیائے خورونوش،پھلوں ،سبزیوں کے نرخوں پرعمل درآمدنہ ہوسکا۔ مرغ گوشت ،انڈوں کے ریٹ زائد وصول کئے جانے لگے ،مارکیٹ کمیٹی نے پرچون اور تھوک کے الگ الگ ریٹس کے نوٹیفکیشن جاری کرکے عمل درآمد کر انے کیلئے ٹیمیں کاغذوں میں تشکیل دیدیں اورسرکاری نرخ ناموں کے برعکس ریٹ وصول کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے کادعویٰ کیالیکن عملی طور پرکوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔مارکیٹ کمیٹی کی طر ف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو ،لہسن ،ادرک،کدو،بینگن ،میتھی وغیرہ کے ریٹس پر ایک بھی سبزی اوپن مارکٹ میں فروخت نہیں ہو رہی ۔