پاکستان کی غزہ امن معاہدے میں شمولیت خوش آئند:پرویز اشرف

پاکستان کی غزہ امن معاہدے میں شمولیت خوش آئند:پرویز اشرف

معاہدے سے اسلامی ممالک ایک مؤثر عالمی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئینگےموجودہ حالات میں حکومت کو چند مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

دولتالہ (نامہ نگار) سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کا غزہ امن معاہدے میں شمولیت خوش آئند یہ حکومت کا نہایت احسن اور بروقت اقدام ہے۔ معاہدے سے نہ صرف امتِ مسلمہ کی عالمی قدر و منزلت میں اضافہ ہوگا بلکہ مستقبل میں اسلامی ممالک ایک مؤثر عالمی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دولتالہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں کہا کہ اگرچہ موجودہ حالات میں حکومت کو چند مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، تاہم ان فیصلوں کے نتائج دیرپا اور خوشگوار ہوں گے، جن سے عام آدمی کا معیارِ زندگی بلند ہوگا، تاہم ایسے فیصلے لسانی یا سیاسی بنیادوں کے بجائے عوامی فلاح اور انتظامی بہتری کو مدنظر رکھ کر کئے جانے چاہئیں، بعدازاں انہوں نے سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس کے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں