امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،آئی جی

 امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،آئی جی

جی چودہ ناکہ کا دورہ ،افسروں سے ملاقات ،سروس ڈلیوری کو موثر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے ناکہ G-14کا دورہ کیا، فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنانے کیلئے اہم ہدایات دیں،اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ،آئی جی نے تمام انتظامات اور چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی اورعام شہریوں سے براہ راست گفتگو بھی کی اورمسائل سنے اورفوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے خود جوانوں کے ساتھ سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی، انہوں نے سینئر افسران کو ہدایات جاری کی کہ فرائض کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں