بارش کا پانی 3 روز سے جمع ، بیرانوالہ روڈ جھیل بن گئی

 بارش کا پانی 3 روز سے جمع ، بیرانوالہ روڈ جھیل بن گئی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )معمولی بارش سے شہر کی اہم سڑک بیرانوالہ روڈ 3روز سے جھیل کا منظر پیش کر رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔

بارش برسے 3روز ہوچکے ہیں لیکن تاحال سڑک پر پانی جمع ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ سڑک پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کے ننھے طالب علموں کو سکول جانے اور آنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سڑک کے ساتھ بنا نالہ چونکہ گندگی سے بھرا ہوا ہے جس کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی گئی جس سے بارش کا پانی سڑک پر جمع ہے ، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہے لیکن تین روز گزرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی، واسا اور انتظامیہ کے ارباب اختیار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لیکر نکاسی آب اور نالے کی فوری صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں