جی ٹی روڈ پر شاپنگ مال میں فرضی فائر ریسکیو آپریشن

جی ٹی روڈ پر شاپنگ مال میں فرضی فائر ریسکیو آپریشن

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)عوامی مقامات پر ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے ، آگ لگنے کی صورت میں محفوظ انخلا اور ایمرجنسی رسپانس کو بہتر بنانے کیلئے جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر واقع شاپنگ مال میں ریسکیو 1122 کے زیرِ نگرانی فائر ریسکیو آپریشن اور فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا

۔یہ مشقیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منعقد کی گئیں جن کے تحت بڑے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کا فائر سیفٹی آڈٹ بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔فرضی مشقوں کا مقصد آگ لگنے کی صورت میں دستیاب آلات، محکمانہ تیاری، مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور فوری ردِعمل کا عملی جائزہ لینا تھا تاکہ حالیہ دنوں کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے جیسے سانحات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔مشقوں کے دوران آگ لگنے کی صورتحال، زخمیوں کے محفوظ انخلا ، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور آگ پر قابو پانے کے مظاہرے کئے گئے ۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں