حافظ آباد:ضلعی انتظامیہ او ر ریسکیو 1122کی فائر سیفٹی مشق
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مرکزی شاپنگ پلازہ میں فائر سیفٹی موک ایکسرسائز کی گئی۔
موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو حافظ عبدالرشید،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عرفان علی،ڈی ایس پی ثناء اﷲ،ایس ایچ او رانا شہاب اسلم سمیت ریسکیو 1122،سول ڈیفنس، پولیس،واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر محکموں کے افسر وں ،فائر فا ئٹرز، ریسکیو و سول ڈیفنس اہلکاروں نے حصہ لیا، ایکسرسائز میں آگ پر قابو پانے ،اونچی عمارتوں سے لوگوں کے محفوظ انخلا متاثرہ افراد کو پلازہ سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مظاہرہ کیا گیا ۔