حضرت امام حسین ؓ کے امت پر ناقابل فراموش احسانات،علی اصغر

حضرت امام حسین ؓ کے امت پر  ناقابل فراموش احسانات،علی اصغر

ملتان (کرائم رپورٹر)انجمن حسینیہ کے جنرل سیکرٹری سید علی اصغر رضوی نے کہا ہے کہ کوئی انسان حضرت امام حسینؓ کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے کہا اللہ کے اس منتخب نمائندے نے مخلوق خدا کے حقوق خود ادا کئے اور دوسروں کو ادا کرنے کا سبق بھی دیا۔ نواسہ رسولؐ کی سیرت کو عام کرنا ہمارا اسلامی فریضہ ہے۔اسلامی اور ایمانی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام 3 شعبان المعظم یوم ولادت حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کیک کاٹنے سے قبل تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں