ایکسپو کیلئے گجرات چیمبر کیساتھ ہر ممکن تعاون ہوگا :ڈی پی او
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس میں صدر احمد حسن کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔
اجلاس میں حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، رانا عمر فاروق سلامت ڈی پی او گجرات، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر، مرزا عدنان نائب صدر، محمد منیر پشاوری،عادل اشرف، عباس بٹ، ہارون ہمایوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کہا کہ ایکسپو کے انعقاد کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ ایکسپو سے صرف گجرات کو نہیں بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔حاجی ناصر محمود نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے چیک ڈس آنر کے مسائل ہیں اور ان کو رپورٹ درج کر انے تھانے جانا پڑتا ہے جہاں ان کا بہت وقت لگتا ہے اسلئے گجرات چیمبر خدمت مرکز میں رپور ٹ درج کر انے کی سہولت دی جائے جہاں سے رپورٹ،متعلقہ تھانے ریفر ہو اور پراسس شروع ہو سکے ۔عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ دیگر محکموں کی جانب سے بزنس کمیونٹی کیخلاف درخواست دی جاتی ہے تو سب سے پہلے دونوں طرف کا موقف ضرور لیا جانا چا ہیے‘اسکے بعدکوئی کارروائی ہونی چا ہیے ۔