میپکو کا نظام بہتر، 519نئے ٹرانسفارمرز نصب

میپکو کا نظام بہتر، 519نئے ٹرانسفارمرز نصب

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن اور نئے کنکشنز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے 519 نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کر دیئے ۔

 ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے ٹرانسفارمرز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار ہو گئی ہے ۔چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد رائے کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی کے تقسیمی نظام کی مسلسل اپ گریڈیشن جاری ہے ۔ موسم گرما میں صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مینٹی نینس پروگرام کے تحت زیادہ لوڈ والے ٹرانسفارمرز کے ساتھ اضافی ٹرانسفارمرز بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔جولائی تا دسمبر 2025ء کے دوران جنوبی پنجاب میں مختلف استعداد کے 519 نئے ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں