یو ای ٹی ملتان لاڑ کیمپس میں ترقیاتی کام تیز کرنیکاحکم

 یو ای ٹی ملتان لاڑ کیمپس میں ترقیاتی کام تیز کرنیکاحکم

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے نئے تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنی تعیناتی کے بعد یو ای ٹی ملتان کے لاڑ کیمپس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ساؤتھ پنجاب کی جانب سے یونیورسٹی منصوبے میں سست روی پائی جا رہی ہے ، جس پر ٹھیکیدار کو نوٹس دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کام کی رفتار تیز کی جا سکے ۔ وائس چانسلر کے مطابق سٹی کیمپس قاسم پور ٹیکنیکل کالج میں 2012ء میں یونیورسٹی کا عارضی تعلیمی آغاز ہوا۔ پی سی ون میں مجموعی طور پر 1116 ملین روپے منظور ہوئے ، جن میں سے 939ملین موصول اور 882ملین روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ اب تک یونیورسٹی کا 83 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ باؤنڈری وال، ایڈمن بلاک، تعلیمی بلاکس، کیفے ٹیریا اور جامعہ مسجد پر کام سست روی کا شکار ہے جس سے منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ اندرونی و بیرونی تعمیرات پر مزید 176 ملین روپے خرچ ہونا باقی ہیں۔ طلبہ کے لئے ہاسٹل، اساتذہ کی رہائش گاہوں اور لاڑ کیمپس منتقلی کے لئے شٹل سروس (10نئی بسیں) کی بھی فوری ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں