فاروق روکھڑی کی شاعری نے سرائیکی خطے کو پہچان دی، عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی کندیاں میں گفتگو
میانوالی (نامہ نگار) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک سنگر عطائاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کندیاں کا دورہ کیا اور معروف شاعر و ادیب بابائے تھل فاروق روکھڑی مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں شہزاد فاروق روکھڑی، زبیر فاروق روکھڑی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے شہزاد فاروق روکھڑی کی عیادت بھی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطائاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ وہ کندیاں کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ مرحوم فاروق روکھڑی پورے سرائیکی خطے کا قیمتی اثاثہ تھے ، جنہیں اپنی منفرد شاعری اور خوبصورت گیتوں کی بدولت ایک خاص مقام حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق روکھڑی کے لکھے ہوئے کلام کو نہ صرف انہوں نے بلکہ ملک کے کئی نامور گلوکاروں نے گا کر شہرت اور عزت حاصل کی۔