جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں:ڈاکٹر نوید عاطف
ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں ۔ ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 2472 افراد کو چیک کیا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 2199وہیکلز کو چیک کیاگیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں مزید تیزی سے جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔