گھریلو تشدد بل شریعت اسلامی کے خلاف ہے :حافظ ثاقب سرور
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم تبلیغ حافظ ثاقب سرور ساقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والا گھریلو تشدد بل شریعت اسلامی کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بل کے مطابق بیوی کو گھورنے ، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینے اور اس کی مرضی کے بغیر گھر میں رکھنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے ، جو قرآن و سنت کے منافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بنایا جا سکتا، اور ایسے قوانین عوام کے حقوق اور شریعت کے تقاضوں کے منافی ہیں۔نائب ناظم تبلیغ نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کریں جو مخلوق خدا پر رحم کریں اور غریب عوام کو بنیادی زندگی کی سہولیات فراہم کریں۔